غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ صہیونی فورسز نے مشرقی غزہ کے سرحدی علاقے میں فلسطینی شہریوں کی فصلات پر کیڑے ماڑ اسپرے کرنے کے بعد انہیں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں فصلیں جل کر راکھ بن گئیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں وزارت زراعت کے ایک عہدیدار انجینیر ادھم البسیونی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے طیاروں کی مدد سے سرحدی علاقے میں فلسطینیوں کی فصلات پر پہلے کیڑے مار اسپرے چھڑکا اور اس کے بعد انہیں آگ لگا دی۔غزہ وزارت زراعت نے صہیونی فوج کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے دانستہ طورپر فلسطینیوں کی فصلوں کو تباہ کیا ہے۔ وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں خان یونس اور رفح کے علاقےمیں بھی کیڑے مار اسپرے کی آڑ میں آتش گیر مادہ پھینک کر فلسطینیوں کی فصلوں کو تباہ کیا۔