فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینی شہریوں کے اجتماعی قتل عام کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کل اتوار کو شمالی غزہ میں تل الزعتر کے مقام پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شہید کردیے گیے۔
ذرائع کے مطابق صہیونی دشمن نے شہداء کو عام شہری قرار دینے سے انکار کردیا حالانہ شہداء میں میاں بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ تل الزعتر میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے جودہ نامی ایک فلسطینی خاندان کے تمام افراد شہید کردیے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی سے جاری وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 89 خاندانوں کے تمام افراد کو شہید کیا جا چکا ہے۔ تازہ بمباری میں محمد جودہ، اس کی ہلیہ تسنیم جودہ، بچوں روایہ، رغد اور اسامہ کو شہید کردیا گیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے بمباری میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو قتل کیا ہے جبکہ مرنے والے معصوم شہری اور بچے ہیں۔
خیال رہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے جاری وحشیانہ کارروائیوں اور فلسطینیوں کی منظم نسل کشی میں اب تک 2120 شہری شہید اور 11 ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوچکے ہیں۔
