• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

صہیونی ایجنٹ کا فلسطینی مزاحمت کار کوبیوی بچوں سمیت قتل کرانے کا اعتراف

جمعرات 01-10-2015
in غزہ
0
Agent
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے گرفتار کیے گئے ایک اسرائیلی ایجنٹ نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی فلسطینی مزاحمت کاروں کے قتل میں بالواسطہ طورپر ملوث ہے اور اس کی مخبری پربعض ایسے فلسطینی مزاحمت کاروں کو بھی قاتلانہ حملوں میں شہید کیا گیا جو حملے کے وقت بچوں کے پاس تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق زیرحراست ایک اسرائیلی جاسوس نے دوران تفیش اعتراف کیا کہ وہ کئی فلسطینی مزاحمت کاروں کو اسرائیلی فوج کے ذریعے قاتلانہ حملوں میں شہید کرانے میں ملوث رہا ہے۔ دشمن کے ایجنٹ نے بتایا کہ سنہ 2003 ء میں اس نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے رکن یاسر محمد صالح طہ کو اس وقت شہید کرانے میں اسرائیلی فوج کی مدد کی جب وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ ایک کار پرگھر سے باہر سفر کررہا تھا۔

گرفتار ایجنٹ نے بتایا کہ اس نے سنہ 2003 ء میں اسرائیلی فوجیوں اور انٹیلی جنس حکام سے رابطہ کیا اور انہیں یاسر محمد طہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ صہیونی فوجیوں نے مجھےٹاسک دیا کہ میں طہ کی مسلسل نگرانی کروں۔ جب وہ گھر سے باہرنکلے تو اسے حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔ میں اس کی نگرانی کرتا رہا۔ جب وہ اپنے گھر سے سفید رنگ کی سوبارو کمپنی کی 82 ماڈل کی گاڑی میں گھر سے باہر نکلا تو اس کے ہمراہ اس کی حاملہ بیوی ایک بچی بھی ہمراہ تھی۔ میں نے اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار کو اس کار کی تمام تفصیلات بتائیں اور ساتھ ہی بتایا کہ کار میں اس کی ایک بچی اور بیوی بھی موجود ہے۔ اسرائیلی فوجی نے کہا کہ وہ کار کو میزائل حملے کا نشانہ نہیں بنائیں گے اور طہ کے گاڑی سے باہر نکلنے کا انتظارکریں گے مگر جب وہ وسطی غزہ میں شاہراہ صحابہ سے گذرتے ہوئے برکہ الشیخ رضوان کے مقام پر پہنچے تو ان کی گاڑی پر تین میزائل داغے گئے۔ جس کے نتیجے میں یاسر محمد صالح طہ، اس کی حاملہ بیوی اور ایک کم سن بچی بھی شہید ہوگئیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.