مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’’فلوٹیلا‘‘ اتحاد کے مرکزی ذمہ داران نے سابق تیونسی صدر سے ملاقات تیونس میں منعقدہ ایک کانفرنس کے موقع پر کیا۔ بعد ازاں فلوٹیلا کے نمائندہ وفد نے سابق صدر کے دفترکا بھی دورہ کیا جہاں ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر منصف المرزوقی نے فریڈم فلوٹیلا اتحاد کی جانب سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑںے کے لیے بحری امدادی قافلے غزہ روانہ کرنے کے مشن کو سراہا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ رواں سال مئی میں غزہ جانے والے امدادی قافلوں میں وہ بھی بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔
فلوٹیلا اتحاد کے ارکان نے غزہ محاصرہ توڑنے کے نئے امدادی مشن کی تیاریوں کے بارے میں سابق صدر کوتفصیلی بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں امدادی سرگرمیوں کی بحالی تمام عرب ممالک کامتفقہ چیلنج ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا غزہ کے عوام کی مدد کے لیے امدادی قافلے غزہ روانہ کرتا رہے گا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین