• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

سابق امریکی صدرجمی کارٹرحماس قیادت سے ملنے جمعرات کوغزہ آئیں گے

اتوار 26-04-2015
in غزہ
0
plf coming-to-gaza
0
SHARES
0
VIEWS

سابق امریکی صدر جمی کارٹرآئندہ جمعرات کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا خصوصی دورہ کریں گے جہاں وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی مقامی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کےایک سینیر سیکیورٹی ذریعے نے ترک خبر رساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ کو بتایا کہ سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے دورہ غزہ کا فیصلہ حتمی ہے، وہ آئندہ جمعرات کو غزہ پہنچیں گے۔ جہاں وہ حماس کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر پہلے مغربی کنارے کا دورہ کریں گے جہاں سے وہ بیت حانون گذرگاہ سے غزہ کی پٹی میں داخل ہوں گے۔

ادھر غزہ کی پٹی کی گذرگاہ امور کے ڈائریکٹر ماہرابو صبحہ نے اپنے ایک بیان میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے دورہ غزہ کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج اتوار کے روز سابق امریکی صدر کے پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ سیکیورٹی حکام کا ایک وفد بیت حانون گذرگاہ کا دورہ کرے گا جہاں وہ جمی کارٹر کے دورے کے حوالے سے گذرگاہ کی دونوں جانب سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

ادھر اسرائیلی اخبار’’یدیعوت احرنوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی جمی کارٹر 30 اپریل کو فلسطین اور اسرائیل کے تین روزہ دورے پرآئیں گے۔ وہ مغربی کنارے، اسرائیل اور غزہ کی پٹی کا بھی دورہ کریں گے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے سرکاری سطح پر جمی کارٹر کے دورے کا بائیکاٹ کیا ہے تاہم صہیونی ریاست کی جانب سے جمی کارٹر کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر جمی کارٹر ماضی میں بھی غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے کے ساتھ حماس کی قیادت سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے غزہ کی پٹی میں حماس کے سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے بھی ملاقات کی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.