مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں سرحدی امورکے ڈائریکٹرابوصبحہ نے بتایا کہ جمعرات کوعلی الصباح مغربی کنارے کی طرف’’بیت حانون‘‘ گذر گاہ کے راستے سے یورپی یونین کے مبصرین کا آٹھ رکنی وفد غزہ پہنچا ہے۔
ابو صبحہ نے بتایا کہ یورپی یونین کا مبصر مشن غزہ کی پٹی کی رفح گذرگاہ کا بھی دورہ کرے گا۔ خیال رہے کہ رفح گذرگاہ پر یورپی یونین کے مبصرمشن نے آٹھ سال قبل کام چھوڑ گئے تھے جس کے بعد گذرگاہ کا کنٹرول مقامی فلسطینی حکومت نے سنھبال لیا تھا۔
سنہ 2005 ء میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان ایک امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت رفح گذرگاہ پر اسرائیل، مصر، فلسطینی اتھارٹی اور یورپی یونین کے مبصرین کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ معاہدے کے بعد یورپی یونین کے مبصر مشن نے رفح گذرگاہ پر اپنے کیمرے بھی نصب کردیے تھے۔
سنہ 2006 ء میں غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی حکومت کی حکومت کے قیام کے بعد اسرائیل نے یورپی یونین کے مبصر مشن کو گذرگاہ پرجانے سے روک دیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین