مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ مصری حکام کی جانب سے انہیں بتایا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ کو کھلا رکھنے کے لیے ایک روز کی توسیع کی گئی ہے۔ تیسرے روز یعنی آج منگل کو بھی غزہ کی پٹی سے مریضوں، طلباء اور دیگر ضرورت مند شہریوں کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔
خیال رہے کہ رفح گذرہ کو گذشتہ اکتوبر میں جزیرہ نما سینا میں مصری فوج پر ایک دہشت گردانہ حملے کے بعد بند کردیا گیا تھا، جسے اتوار کے روز جزوی طور پر کھولا گیا اور مصری حکام کی طرف سے کہا گیا تھا کہ گذرگاہ سوموار کی شام تک کھلی رہے گی اس کے بعد اسے بند کردیا جائے گا۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 35 ہزار افراد نے بیرون ملک جانے کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ ان میں زیادہ تر طلباء، مریض اور دوسرے شہری شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین