مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں گذرگاہ امور کے انچارج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ رفح گذرگاہ کو دو طرفہ آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس دوران رفح ٹرمینل سے پانچ بسیں اور چار ایمبولینسیں پانچ سو کے قریب مسافروں اور مریضوں کو لے کرمصر روانہ ہوئیں۔
مصری حکام کی اجازت کے بعد 71 فلسطینیوں کو غزہ داخل کیا گیا جب کہ 31 کو غزہ داخلے سے روک دیا گیا۔ تاہم ان افراد کے روکے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
خیال رہے کہ طویل بندش کے بعد مصری حکومت نے پچھلے ہفتے رفح گذرگاہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے پہلے تین دن کےلیے کھولنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں اس میں مزید تین دن کی توسیع کردی گئی تھی۔ جمعہ کی شام کو رفح گذرگاہ بند کردی گئی تھی جسے کل منگل کو دوبارہ کھول دیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین