غزہ کی پٹی میں ہفتے کے روز دوران تربیت ایک زمین دوز بنکر گرنے سے ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوگیا۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے اپنے ایک کارکن کی سرنگ بیٹھنے سے شہادت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ واقعہ دوران تربیت پیش آیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 سالہ القسام کارکن نھاد عوض خلیف شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاھیا کے مقام پر دوران تربیت سرنگ بیٹھنے سے شہید ہوگئے۔
پی آئی سی کے نامہ نگار کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی تربیت اور ٹریننگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ فلسطینی مجاھدین صہیونی فوج کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف خود کو ہمہ وقت تیار رکھتے ہیں۔ وہ دیسی ساختہ اسلحہ بھی تیار کرتے ہیں اور خود بھی ہرقسم کی لڑائی کے لیے تیار کرتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین