اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں "حق واپسی "کا احتجاج کرنے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں پیش پیش رہنے والی ایک جواں سال فلسطینی نرس کو گولیاں مار کر شہید کر دیاتھا
22 سالہ رازان نجار کو گزشتہ سال اسی روز غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس میں اس وقت اسرائیلی اسنائپرز نے تاک کر گولیاں ماریں جب وہ "گریٹ ریٹرن مارچ "کے زیر اہتمام مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی مرہم پٹی میں مصروف تھیں۔
واضح رہے کہ صیہونی افواج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ، گزشتہ ایک سال کے دوران اسرئیلی فوج نے 16خواتین اور 20بچوں سمیت 165 نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا ہے