• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

جنگ بندی کے فوری بعد اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری

اتوار 22-07-2018
in غزہ
0
0Pala5996
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ پٹی میں چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں سرحد کے نزدیک حماس تنظیم کے ایک ٹھکانے پر چار گولے داغ دیے۔ قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی سکیورٹی ذریعے کے مطابق اس گولہ باری کے نتیجے میں صرف مادی نقصان ہوا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح فلسطینی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی کے نئے سمجھوتے کے بعد کئی گھنٹوں تک حالات پرسکون رہے تھے۔ اس سے قبل غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی کے ہلاک ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے تھے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کی شب جاری ایک بیان میں بتایا کہ "اس کے ٹینک نے حماس کے ایک عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی چند مشتبہ افراد کی غزہ پٹی کے شمال سے اسرائیل میں دراندازی اور پھر واپس غزہ پٹی لوٹ جانے کے جواب میں کی گئی”۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب مصر اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نکولئی ملادینوف کی وساطت سے فائر بندی کو ممکن بنا لیا گیا تھا۔

ادھر حماس تنظیم کے ترجمان فوزی برہوم کا کہنا تھا کہ مصر اور اقوام متحدہ کی کوششوں کا نتیجہ قابض اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے درمیان پہلی جیسی پرسکون حالت تک پہنچنے کی صورت میں سامنے آیا۔

اسرائیلی فوج اور وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے جنگ بندی تک پہنچنے کی تصدیق سے انکار کر دیا۔

جمعے کے روز اسرائیلی گولہ باری اور فضائی حملوں میں چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا جن میں تین کا تعلق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز سے تھا۔

اسرائیل کے مطابق غزہ سے اس کی اراضی پر میزائل داغے گئے تھے۔ تاہم کسی فلسطینی گروپ کی جانب سے ان حملوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج کے ایک اعلان کے مطابق اس نے حماس تنظیم کے 60 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات، ڈرون طیاروں کا گودام اور عسکری آپریشن روم شامل ہے۔

فلسطینیوں کی جانب سے رواں برس مارچ سے سرحد کے نزدیک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے جس میں اب تک 149 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجنگ بندی کے فوری بعد اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.