(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک اور بدمعاشیاں جاری۔اپنا گھر تعمیر کرنے کے جرم میں فلسطینی شہری کو دو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیر کی شام اسرائیلی فوج نےمشرقی بیت ال لحم پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود فلسطینی شہری کو دو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہر گرفتار ی وقت اپنے زیر تعمیر گھر کی تعمیر مکمل کروا رہا تھا۔اسرائیل فوج نے پہلے اسے اپنے گھر کی تعمیر سے روکا بعد ازاں اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مذکورہ علاقے نہالین کے مئیر ھانی فانون کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی نفری نے پہلے قصبے کا گھیراو کیا اور فلسطینی شہری محمدشاکرنیہ کو مکان کی تعمیر روکنے کا کہنا اور مزاحمت پر اسے دوبیٹوں سمیت گرفتار کر کے حراستی مرکز میں منتقل کردیا۔
مئیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے وہاں موجو د تعمیراتی مشینری بھی قبضے میں لے لی اور تعمیراتی سامان لانے والے ٹرک ڈرائیوروں کے شناختی کارڈ بھی اپنی تحویل میں لے لیے۔