(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کو فلسطینی نوجوانوں کی خوشی ایک آنکھ نہ بھائی،امتحانی نتائج میں کامیابی کا جشن مناتے ہوئے آٹھ فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو اس وقت اندھادھند گرفتار کرنا شروع کردیا جب وہ گزشتہ روز آنے والے میٹرک کے امتحانی نتائج پر غزہ کی سڑکوں جشن منا رہے تھے۔
وادی ہلویہ کےاطلاعاتی مرکز نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے نواحی علاقوں سے آٹھ فلسطینی نوجوانوں کو دوران جشن گرفتار کر کے حراستی مراکز پر منتقل کر دیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز میٹرک کے امتحانی نتائج کا اعلان ہونے پر فلسطینی نوجوان جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے اور آتش بازی کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔