مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون خصوصی ینیس فراندزن انڈریس نے نیو یارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ رفح گذرگاہ کے کھلنے سے مصر کو سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے مگرمیں مصری حکومت سے مطالبہ کروں گا کہ وہ جلد اجلدز رفح گذرگاہ کو کھول دے کیونکہ یہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کا بھی مسئلہ ہے۔
انہوں نے غزہ کی پٹی کی اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی معاشی ناکہ بندی کی مذمت کی اور اس بات پرافسوس کا اظہار کیا کہ فلسطینی اتھارٹی اوراسرائیل غزہ کے عوام کے مسائل کے حل میں ناکام رہے ہیں۔
مسٹر انڈریس کا کہنا تھا کہ اگرچہ گذشتہ مہینے سلامتی کونسل میں آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت میں پیش کی گئی قرارداد مسترد ہوگئی تھی تاہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون فلسطین کی موجودہ صورت حال پر مشوش ہیں اور وہ فریقین سے بامقصد بات چیت کی جلد بحالی کے خواہاں ہیں۔
غزہ کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے یواین عہدیدار کا کہنا تھا کہ جنگ سے تباہ ہونے والے علاقے میں زندگی نہایت دشوار ہو چکی ہے اور غزہ میں امن وامان کی صورت حال بھی بدستور خراب ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
