(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تحریک حماس کے وفد نے اسلامی جہاد کے 32 ویں یوم تاسیس پرجماعت کی قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتیں فلسطین کی آزادی کے لیے جہاد اور مزاحمت کا سفر جاری رکھیں گی۔
تفصیلات کےمطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے غزہ میں اسلامی جہاد کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور اسلامی جہاد کی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ حماس اور اسلامی جہاد فلسطین کی تحریک آزادی کے لیےمسلح مزاحمت اور اسلام کا پرچم سربلند رکھنے کے لیے اپنے مشن پرکام جاری رکھیں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد کا مشن، چیلنجز اور اہداف ایک ہیں اور دونوں جماعتیں فلسطین کی آزادی کے لیے جہاد اور مزاحمت کا سفر جاری رکھیں گی۔ حماس اسلامی جہاد کی قضیہ فلسطین کے لیے قربانیوں پر اسے خراج تحسین پیش کرتی اور اسلامی جہاد کے ساتھ مل کر کام کرنے کا سفر جاری رکھے گی