• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل کی کمانڈو یونٹ کا غزہ جنگ میں ‌شکست کا اعتراف

منگل 30-09-2014
in غزہ
0
plf camando
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج کی اسپیشل کمانڈو یونٹ "گولانی” کے سربراہ کرنل غسان علیان نے جولائی اور اگست کے مہینوں کے دوران اکاون روز تک غزہ کی پٹی پر جاری رکھی گئی وحشیانہ جنگ میں مٹھی بھر مجاھدین کے ہاتھوں اپنی شکست فاش کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے لیے زمینی کارروائی پیغام موت ثابت ہوئی اور زمینی آپریشن کے پہلے روز 88 فوجی افسر اور جوان ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 کی جانب سے نشر کردہ کرنل علیان کے نام سے منسوب بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف لڑائی انتہائی مشکل اور پیچیدہ تجربہ ثابت ہوا۔

خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں کرنل غسان علیان خود بھی زخمی ہو گیا تھا۔ انہوں‌ نے مزید کہا کہ غزہ میں زمینی آپریشن کے پہلے روز گولانی بریگیڈ کے 16 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ فوج کے لیے ایک روز میں اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکت غیر معمولی ہے۔ جیسے ہمیں اعلیٰ کمانڈ کی جانب سے ہدایت ملی کہ اب غزہ کی پٹی میں فوج داخل کر دی جائے تو سب سے پہلے کمانڈو یونٹ "گولانی” کے اہلکار داخل ہوئے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جلد ہی گھمسان کا رن پڑا اور ہماری فوج کے کم سے کم 88 سینیر افسر اور جوان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

کرنل غسان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ میں فوجی افسروں کے زخمی ہونے کے واقعات نے فوج پر نفسیاتی طور پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ مسلسل کئی ہفتوں کی لڑائی کے بعد ہمارے فوجی اکتائے ہوئے لگ رہے تھے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بوجھ سمجھنے لگے تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.