• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل کا مغربی کنارے کو تقسیم کرنے کا منصوبہ

ہفتہ 07-06-2014
in غزہ
0
plf divided
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی میڈیا میں آنے والی اطلاعات میں پتہ چلا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی میں سنہ 2005ء کے انخلاء کی طرح مغربی کنارے سے محدود انخلاء کے بعد علاقے کو فلسطین کے دوسرے شہروں سے الگ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اسرائیلی اخبار”معاریف” کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ان دنوں ایک نئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جسے حال ہی میں پارلیمنٹ کی خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی میں بحث کے لیے پیش بھی کیا جا چکا ہے۔

اخبار مزید لکھتا ہے کہ نیتن یاھو نے ایک ایسا منصوبہ تیار کیا ہے جو سنہ 2005ء میں سابق وزیراعظم ارئیل شیرون کے غزہ کی پٹی سے انخلاء سے ملتا جلتا ہے۔ نیتن یاھو کے منصوبے کے تحت اسرائیل کو غرب اردن سے محدود سطح پر اپنی فوجیں بلا کر بعض یہودی بستیوں کو ختم کر دینا چاہیے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ حماس کی شراکت سے بننے والی عبوری فلسطینی حکومت سے کسی قسم کے روابط ختم کر دینے چاہئیں۔

"معاریف” کے مطابق کنیسٹ کی خارجہ و دفاعی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں وزیراعظم نیتن یاھو سے پوچھا گیا کہ آیا انہوں نے فلسطین کی نئی قومی عبوری حکومت کے بارے میں کیا حکمت عملی مرتب کی ہے۔ اس پر نیتن یاھو نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حماس کی شراکت سے بننے والی کسی بھی فلسطینی حکومت سے کوئی رابطہ نہیں رکھا جائے گا اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی سے امن مذاکرات بحال ہوں گے۔

نیتن یاھو کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہودی اکثریت کے مفادات کا ہر صورت میں تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی ریاست کو دریائے اردن کے مغربی کنارے اور بحرمردار تک نہیں پھیلانا چاہتے بلکہ ہمیں یک طرفہ طور پر خود کو فلسطینیوں سے الگ تھلگ کرنا ہو گا۔

عبرانی اخبار کے مطابق نیتن یاھو کی تجویز پر کمیٹی کے دیگر ارکان تشویش میں مبتلا تھے اور وہ سمجھ نہیں پائے کہ آیا نیتن یاھو یک طرفہ طور پر مغربی کنارے کو دو حصوں میں کیسے تقسیم کر سکتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.