غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے منگل کے روز فلسطین کے علاقے غزہ اور غرب اردن کو ملانے والی زمینی گذرگاہ ’کرم ابوسالم‘ جزوی طور پر کھولنے کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع کی طرف سے کرم ابو سالم گذرگاہ کھولے جانے کے بعد غزہ کو ایندھن اور گیس کی فراہمی کے ساتھ ادویہ اور خوراک کے سامان کی فراہمی کی اجازت دے دی گئی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے نو جولائی کو کرم ابو سالم گذرگاہ بند کردی تھی۔ غزہ اور غرب اردن کے درمیان تجارتی مقاصد کے لیے یہ واحد راستہ ہے جس کی بندش سے غزہ کی پٹی میں حالات مزید خراب ہوگئے تھے۔
کرم ابو سالم کو غزہ اور غرب اردن کے درمیان تجارتی آمد و رفت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی گذرگاہ سے غزہ کو ایندھن اور غذائی مواد فراہم کیا جاتا ہے۔