کرم ابو سالم کراسنگ پر موجود ایک سینئیر فلسطینی عہدیدار نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے اتوار کے روز سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر کراسنگ کی بندش کے بعد سامان کی نقل وحرکت کے لئے کراسنگ کھول دی ہے۔ کرم ابو سالم جمعہ اور ہفتے کے روز معمول میں بھی بند رہتی ہے۔
عہدیدار نے بتایا ہے کہ 600 ٹرکوں پر مشتمل سامان اور امداد کے علاوہ کھانا پکانے کے لئے گیس اور غزہ پاور سٹیشن کے لئے ڈیزل بھی اسی کراسنگ سے پہنچایا جائے گا۔
اس موقع پر غزہ میں کراسنگز کے ڈائریکٹر ماہر ابو صبحا نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے بیت حانون کراسنگ کھول دی ہے تاکہ مریض اور تاجر کراسنگ کے ذریعے سے سفر کرسکیں۔
اسرائیل نے اتوار کے روز فلسطینی علاقے کی جانب سے راکٹ حملے کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر دونوں کراسنگز کو بند کردیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
