سویڈن کے وزیرخارجہ کارل بیلٹ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کا معاشی محاصرہ مکمل طور پر ختم کردے
اور شہر پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں ہٹائے تاکہ جنگ سے متاثرہ شہریوں کی براہ راست مدد کی جاسکے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کارل بیلٹ نے ان خیالات کا اظہار برسلز میں یورپی یونین کے وزراء خارجہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔۔ اجلاس میں فلسطین، عراق اور لیبیا کی موجودہ صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
