غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جنگی طیاروں نے ہفتے کو علی الصبح غزہ پٹی میں فلسطینی تنظیم حماس کے ایک عسکری ٹھکانے پر بم باری کی تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک خبر رساں ایجنسی اناضول نے ایک فلسطینی سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ "اسرائیلی طیاروں نے غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں حماس تنظیم کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ کے زیر انتظام ایک عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا”۔فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی بم باری سے کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نے غزہ پٹی میں مذکورہ کارروائی وہاں سے اسرائیل کے جنوب پر راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی۔