صورت میں اٹھانا ہوں گی۔
اسرائیل سے شائع ہونے والے عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” کے مطابق یورپی یونین کے سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین میں دیر پا قیام امن کے لیے دونوں طرف سے اعتماد سازی کی فضاء پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ فلسطینی اسرائیل کے خلاف پرتشدد کارروائیاں بند کر دیں لیکن اس کے لیے اسرائیل غزہ کی پٹی پرعاید اقتصادی پابندیاں فوری طورپر اٹھائے۔
یورپی سفیر نے فلسطینی تنظیموں اور اسرائیل پر قاہرہ کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کا اگلا دور جلد شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ مسٹر انڈرسن کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو مستقل بنانے کے لیے فریقین مذاکرات میں تاخیر سے کام نہ لیں۔
مسٹر لارس انڈرسن کا کہنا تھا کہ تمام یورپی ملکو ںکا اس امر پراتفاق ہے کہ فلسطین میں حالات ماضی کی کشیدہ صورت حال تک نہیں پہنچنے چاہئیں۔ اسرائیل غزہ کی پٹی پرعاید پابندیاں اٹھائے تاکہ اس کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ ختم کیا جا سکے۔