• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی پابندیاں، فلسطینی فوٹو جرنلسٹ شارجہ ایوارڈ سے محروم

جمعرات 27-11-2014
in غزہ
0
plf journalist
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلط پابندیوں اور بیرون ملک سفر میں مصر کی جانب سے کھڑی کردہ رکاوٹوں کے باعث دو مقامی فلسطینی فوٹو گرافر شارجہ میں اپنے ایوارڈ کو وصول کرنے  سے محروم ہوگئے ہیں۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں سالانہ تصویری میلہ برائے 2014ء کا انعقاد کیا گیا جس میں دو فلسطینی فوٹو جرنلسٹ علی جاد اللہ اور مجدی قریقع کی تصاویر کو بھی نہ صرف شامل کیا گیا ہے بلکہ ان کی تصاویر پر ان کے لیے ایوارڈ بھی رکھے گئے ہیں۔ تاہم غزہ کی پٹی کی تمام بیرونی گذرگاہیں بالخصوص مصرسے متصل رفح گذرگاہ کی بندش کے باعث دونوں فوٹوگرافر اپنے انعامات کے حصول سے محروم رہ گئے ہیں۔

فلسطینی فوٹو گرافر صحافیوں نے بتایا کہ انہوں نے رفح گذرگاہ کی بندش کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کی ’’ایریز‘‘ گذرگاہ کے راستےبیرون ملک جانے کی کوشش کی لیکن صہیونی حکام کی جانب سے ان کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

علی جاد اللہ نے بتایا کہ انہوں نے صہیونی انتظامیہ کو متعدد مرتبہ الگ الگ درخواستیں دیں لیکن ان کی درخواست پر کوئی جواب تک نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ میں بہترین تصویری مقابلہ کل بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہوا لیکن وہ اس میں شرکت سے محروم رہے ہیں۔

تصویری مقابلے میں صرف عرب ممالک میں مختلف واقعات کی حاصل کردہ تصاویر اور عرب فوٹو جرنلسٹ کی بھیجی گئی تصاویر پر کیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.