• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی پابندیاں،غزہ کے سوا دو لاکھ شہری بے روزگار ہوچکے:رپورٹ

اتوار 20-03-2016
in غزہ
0
0Pala0721
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطین کی ٹریڈ یونینز کی جنرل فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں علاقے میں غربت اور بے روزگاری کے چونکا دینے والے اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کسی بھی وقت انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ کیونکہ اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے قریبا سوا دو لاکھ افراد بے روزگار ہیں اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے والوں کی تعداد 70 فی صد سے تجاوز کرچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ ٹریڈ یونین کی جنرل فیڈریشن کے چیئرمین سامی العمصی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں غزہ میں بے روزگاری اور غربت کے تازہ اعدادو شمار بتائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی محاصرے کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں دو لاکھ 13 ہزار فلسطینی بے روزگار ہیں جس کے نتیجے میں غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور خط غربت سے نیچے زندگی گذارنےوالی آبادی کی تعداد 70 فی صد سے تجاوز کرچکی ہے۔

فلسطینی لیبر فیڈریشن کے سربراہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں معاشی ابتری کے باعث ایسے حالات پیدا ہوچکے ہیں جن کے نتیجے میں کسی بھی وقت انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ اس لیے فلسطینی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔ عالمی برادری سے بھی اہالیان غزہ کے لیے امداد حاصل کرے ورنہ غزہ میں انسانی المیے کو کوئی روک نہیں سکتا۔

سامی العمصی کا کہنا تھا کہ یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ فلطسینی حکومت غزہ کی پٹی میں غربت اور بے روزگاری کی روک تھام میں کوئی موثر حکمت عملی وضع نہیں کرسکی ہے۔ ہرسال ہزاروں طلباء و طالبات تعلیم سے فراغت کے بعد معاشرے کا حصہ بن رہے ہیں مگرانہیں روزگار کی فراہمی کا کوئی بندو بست نہیں ہے۔ اسرائیلی ریاست کی جانب سے مسلط کی گئی ناکہ بندی سے غزہ کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے باعث بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے فلسطینی مجلس قانون ساز سے اپیل کی کہ وہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کی ماہانہ اجرت کم سے کم 1450 شیکل[ 370 ] ڈالر مقرر کےتاکہ شہریوں کو بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی پابندیاں،غزہ کے سوا دو لاکھ شہری بے روزگار ہوچکے:رپورٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.