خبر رساں ادارے’’قدس پریس‘‘ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج کے کئی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں سہ پہر کو وسطی غزہ میں جحرالدیک کے مقام سے شہر کے اندر داخل ہوئیں جو سرحد کے ساتھ ساتھ بنی حفاظتی باڑ کے ساتھ ساتھ دور تک چلتی رہیں۔ اس دوران صہیونی ٹینکوں سے فلسطینی آبادی پرگولہ باری کا سلسلہ بھی جاری رہا تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی کھلی دراندازی اور گولہ باری کے نتیجے میں فلسطینی کاشت کاروں کو کھیتوں میں کام کاج چھوڑ کرگھروں میں پناہ لینا پڑی۔
خیال رہے کہ اسی علاقے میں دو روز قبل اسرائیلی فوج نے دراندازی کے دوران تین فلسطینی لڑکوں کو حراست میں لے لیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین