اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی فضاٰء میں بڑے پیمانے پر جنگی طیاروں سے خیالی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سوموار کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے فوجی مشقوں کے دوران سمندر اور خشکی کی فضاء میں بھاری آوازیں پیدا کرنے والے بموں سے دھماکے کیے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ 26 اگست کو طے پائی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں کو پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں غزہ کی فضائی حدود میں پروازیں کرتے دیکھا گیا ہے۔ گو کہ جنگ بندی بعد بھی صہیونی فوج کے لڑاکا طیارے مسلسل پروازیں کرتے رہے ہیں مگر جتنی بڑی تعداد میں گذشتہ روز جنگی طیارے دیکھے گئے ہیں وہ حیران کن ہیں۔
خیال رہے کہ حماس اور اسلامی جہاد کے وفود غزہ جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیل سے بالواسطہ مذاکرات کے لیے گذشتہ روز غزہ سے قاہرہ روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ مذاکرات عیدالاضحیٰ کے بعد ہوں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
