• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی فوج کی کارروائی، غزہ کے ساحل سے دو فلسطینی ماہی گیر گرفتار

اتوار 10-05-2015
in غزہ
0
plf 2-fishermen
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوجیوں نے ایک تازہ کارروائی کے دوران فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ساحل پرچھاپہ مار کردو فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایک دوسرے واقعے میں صہیونی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی کاشت کار زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطین میں ماہی گیریونین کے سربراہ نزار عیاش نے ترک خبر رساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ کو بتایا کہ صہیونی فوجویں نے ہفتے کے روز قابض فوجیوں نے غزہ کے ساحل سے 33 سالہ حاتم سلطان اور 25 سالہ محمد سلطان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

عیاش نے بتایا کہ دونوں کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ غزہ کے سمندر میں ماہی گیری کررہے تھے۔ اسرائیلی فوجیوں کا دعویٰ ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی چھ میل کے فاصلے سے آگے نکل کر مچھلیوں کا شکار کررہے تھے۔ صہیونی ریاست کی جان سے غزہ کے ماہی گیروں کو سمندر میں صرف چھ میل تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت ہے تاہم عملا انہیں تین می سے بھی آگے نہیں جانے دیا جاتا۔

اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی گرفتاری کے بعد کوئی باقاعدہ وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا انہیں کیوں کر حراست میں لیا گیا۔ تاہم ذرایع کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی گرفتاری مقررہ سمندرہ حدود سے تجاوز کرنے پر عمل میں لائی گئی ہے۔

غزہ کے ساحل سے دوفلسطینی شہرویوں کی گرفتاری کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے واقعات اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔ آئے روز صہیونی فوجی غزہ کے ماہی گیروں کوتشدد کا نشانہ بناتے، ان پر گولیاں چلاتے اور انہیں حراست میں لے کر جیلوں میں ڈالتے ہیں۔

ادھر شمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی کاشت کار اس وقت زخمی ہوگئے جب وہ کھیتوں میں کام کررہے تھے۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.