مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے یہ دراندازی جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرقی علاقے صوفا میں کی گئی۔ اسرائیلی فوج کے ٹینک اور دیگر فوجی گاڑیاں دیر تک غزہ کے اندر گھومتے رہے۔ اس دوران صہیونی فوج کے بلڈوزروں نے فلسطینی شہریوں کی زرعی اراضی کی کھدائی کی اور کھیتوں میں موجود کھڑی فصلیں تباہ کردیں۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے فلسطینی مزحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان رواں سال طویل جنگ کے بعد مصر کی ثالثی کے تحت ایک عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا لیکن قابض فوج کی جانب سے اس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین