مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں طبی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں عبسان الکبیر کے مقام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فادی ابراہیم مصبح نامی ایک شہری زخمی ہوگیا۔ زخمی فلسطینی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بلا اشتعال فائرنگ میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔ صہیونی فوجیوں کی جانب سے غزہ کے کاشت کاروں کو کھیتوں میں کام کی اجازت نہیں دی جاتی۔ کھیتوں میں کام کرنے والوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ گذشتہ روز بھی قابض فوج کی جانب سے سرحد باڑ کے قریب فلسطینی کاشت کاروں پر فائرنگ کی تھی۔
مبصرین کے خیال میں غزہ کی پٹی پر صہیونی فوجیوں کی فائرنگ پچھلے ساتھ ستمبر میں فلسطینی تنظیموں اوراسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی کے تحت طے پائے جنگ بندی منصوبے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین