مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روزمشرقی غزہ کی پٹی میں الشجاعیہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں نے "یوم نکبہ” کی یاد میں ایک ریلی نکالی۔ اس کے علاوہ ایک دوسری ریلی جنوبی غزہ میں خان یونس شہر میں بھی نکالی گئی۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب دونوں مقامات پرجلوس کے شرکاء کو نشانہ بنایا گیا جس کےنتیجے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
الشجاعیہ کے مقام پر نکالی گئی ریلی پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ جبکہ خان یونس میں ریلی پر فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی ہوا جسے اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی مظاہرین نے قومی پرچم ، بینرز اور کتبے اٹھائے سنہ 1948ء کی جانب جانے کی کوشش کی جس پرصہیونی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ مظاہرین نے "حق واپسی” کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین