قابض صہیونی فوجیوں کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں محدود پیمانے پر دراندازی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کو علی الصبح بھی جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج 200 میٹر غزہ کے اندر داخل ہوئی اور فلسطینی شہریوں پر گولہ باری کی۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ بدھ کو علی الصباح چار بکتر بند گاڑیاں اور کئی بلڈوزر صوفا ملٹری کیمپ سے غزہ کے اندر داخل ہوئے اور غزہ میں دو سو میٹر اندررفح کے علاقے میں فائرنگ کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کی کھدائی کی۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں پچھلے سال اسرائیل کی مسلط کردہ اکاون روزہ جنگ کے بعد مصر کی ثالثی سے عارضی فائربندی کا ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا تاہم صہیونی فوج کی جانب سےجنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ کی پٹی میں دراندازی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین