• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی فوج کی غزہ پر گولہ باری

جمعہ 12-04-2013
in غزہ
0
plf 11 masajid
0
SHARES
1
VIEWS
اسرائیلی فوج نے غزہ میں دراندازی کرکے جنوبی شہر خان یونس پر ہلہ بول دیا، اس دوران صہیونی اہلکاروں نے فلسطینیوں پر دھواں چھوڑنے والے بموں کی بوچھاڑ کردی۔ فلسطینی فیلڈ ورکرز نے خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج سریج کے فوجی اڈے سے غزہ میں داخل ہوئی۔
 
ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کے بلڈوزروں اور عسکری جیپوں میں سوار اہلکاروں کی بڑی تعداد نے فلسطینیوں کی درجنوں ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچایا۔ خان یونس کے مشرقی ٹاؤن سھیلا کے علاقے الزنہ پر کیے گئے اس حملے میں فلسطینیوں کا بھاری مالی نقصان ہوا۔
 
یاد رہے کہ منگل کے روز فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ پر حملہ کرنے والے اسرائیلی بلڈوزر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا، مزاحمت کاروں کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے بعد اس نوعیت کی یہ پہلی کارروائی تھی۔ یاد رہے کہ نومبر میں اسرائیل نے آٹھ روز تک غزہ پر جاری اپنے حملے میں دو سو کے قریب فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔
 
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ نومبر کو ہونے والے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہیں۔ اسرائیل نے اس جنگ بندی معاہدے کے باوجود بھی غزہ کے چار فلسطینیوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کردیا ہے۔ ادھر غزہ کی ساحلی حدود پر اب تک چالیس کے قریب  فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار یا زخمی کیا جا چکا ہے۔ فلسطینیوں کی متعدد کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.