(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے گزشتہ پانچ سالوں میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد بچوں کو گرفتار کرکے صیہونی زندانوں میں قید کیا۔
انسانی حقوق مرکز کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج کی طرف سے گذشتہ چار سوال کے دوران فلسطینی بچوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس میں فلسطینی بچوں کو شہید بھی کیا گیا ہے ،صیہونی فوج نے یکم اکتوبر 2015ء کو شروع ہونے والی انتفاضہ سے اب تک ساڑھے پانچ ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے زندانوں میں ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی بچوں کے خلاف صہیونی فوج کے انتقامی حربے اسرائیلی فوج، حکومت اور سیاسی جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی کا نتیجہ ہیں جبکہ قابض فوج کی طرف سے فلسطینی بچوں کو قتل اور ان پر تشدد کرنے والے مجرم فوجیوں کو تحفظ فراہم کرنا بھی اسرائیل کی پالیسی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ صیہونی زندانوں میں قید 80فیصد بچوں کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں جو بین الاقوامی قوانین سمیت انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔