• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی فوج نے مزید تین فلسطینی صحافی زخمی کرڈالے

ہفتہ 14-04-2018
in غزہ
0
0Pala10702
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے جدو جہد کرنے والے فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مزید تین صحافی زخمی ہوگئے۔

گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں صحافیوں کو قصدا نشانہ بنا کر گولیاں ماری تھیں جس کے نتیجے میں ایک صحافی یاسر مرتجیٰ شہید اور دس زخمی ہوگئے تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل جمعہ 13 اپریل کو مشرقی غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین کی کوریج کرنے والی میڈیا ٹیموں پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور سیدھی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تین صحافی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے ایک صحافی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

جمعہ کو ہزاروں فلسطینیوں نے سرحد پرجمع ہو کرحق واپسی کے لیے ریلیاں نکالیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے نشانہ بازوں نے فلسطینی صحافیوں پر براہ راست فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر دسیوں فلسطینی مظاہرین بھی زخمی ہوگئے۔

صحافی احمد ابو حسین کے پیٹ میں گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے صحافی محمد الحجار اور عطیہ دریش بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج نے مزید تین فلسطینی صحافی زخمی کرڈالے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.