عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ اور مقبوضہ علاقوں کی سرحدی باڑ کے نزدیک موجود تین فلسطینی نوجوانوں پر شدید فائرنگ شروع کردی اور اسکے بعد انہوں نے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک نوجوان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ان نوجوانوں کی گرفتاری کے فورا بعد علاقے میں اسرائیلی فوجی جیپوں کی تعداد میں ایک دم بہت اضافہ دیکھنے میں آیا اور علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین