(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو اغوا کر کے حبس بے جا میں رکھنے کا سلسلہ جاری،مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے فلسطینی لڑکی کو اغوا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے الخلیل میں واقع فوجی پوسٹ کے پاس سے فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا اور نا معلوم مقام منتقل کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے روان ابو سنیہ کو الرجبی نامی عمارت کے قریب حراست میں لیا یہ وہی عمارت ہے جسے اس کے فلسطینی مالک سے ضبط کر کے صہیونی آباد کار کو دے دیا گیا ہے۔
قابض اسرائیلی فوج نے لڑکی کے پاس سے چاقو برآمدگی کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ چاقو اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے لیے استعمال کرنا چاہتی تھی۔