• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

جمعہ 13-04-2018
in غزہ
0
0Pala10689
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے جمعرات کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فضائی حملہ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کے الشجاعیہ کی مشرقی کالونی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے سے کیےگئے حملے میں الشجاعیہ میں ایک مزاحمتی مرکزکو نشانہ بنایا گیا۔ مرکز پر دو میزائل گرائے گئے جس کے نتیجے میں 31 سالہ محمد احمد حجیلہ شہید ہوگیا۔

الشجاعیہ میں مزاحمتی مرکز پر میزائل حملے سے قبل غزہ کے جنوب میں القسام بریگیڈ کے ابو جراد مرکز پر پانچ میزائل داغے جس کے نتیجے میں مرکز کو آگ لگ گئی۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحائی ادری نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں درندازی کے دوران فوج کی انجینیر کور کی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے جواب میں فوج نے میزائل حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ بدھ کو مشرقی غزہ میں فلسطینیوں کے ایک آبزرویٹری مرکز پر 20 گولے داغے گئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.