(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی بحریہ کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے سمندر میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد ماہی گیر زخمی ہوگئے جبکہ ان کی ایک کشتی بھی ڈوب گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے قریب سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی ماہی گیر زخمی ہوئے جب کہ اس دوران ان کی ایک کشتی بھی سمندر میں ٖغرب ہوگئی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی رفح میں ہفتے کو علی الصباح اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر مشین گنوں سے فائر کھول دیا جس کی زد میں آکر کم سے کم دو فلسطینی ماہی گیر زخمی ہوگئے۔ اس دوران ایک فلسطینی کی کشتی بھی ڈوب گئی اور اس پر سوار ماہی گیروں نے تیر کراپنی جانی بچائی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمی ماہی گیروں کو ان کے ساتھیوں نے ابو یوسف النجار اسپتال پہنچایا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ ان میں سے ایک فلسطینی کی ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔
