مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو صہیونی فوج کے طیاروں نے جنگ بندی معاہدے سے کچھ دیر قبل جنوبی غزہ میں رفح کے مقام پر البرازیل کالونی میں الشیخ نافذ کے مکان کو بموں سے نشانہ بنایا۔
ایک فیلڈ آبزرویٹر نے بتایا کہ شمالی غزہ میں بھی اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے صبح جابر نامی شہری کے مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مکان دو منزلہ مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا۔