(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فضائیہ کی ایک دفعہ پھر فلسطینی علاقوں پر بمباری،غزہ شہر کے مشرق میں فلسطینی رہائشی علاقوں پر بمب گرادیئے تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں پر زمینی حملوں کے بعد اب فضائی حملوں کا سلسلہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے ،گزشتہ رات رواں ہفتے میں دوسری بار مشرقی غزہ میں فلسطینی رہائشی علاقوں پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مشرقی غزہ میں رہائشی علاقوں پر بم گرایا اور واپسی چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد پھر اسی مقام پر واپس آکر دوبارہ بمباری کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔