• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی خفیہ ادارے کا غزہ کی ناکہ بندی کے سنگین نتائج پرانتباہ

جمعرات 25-02-2016
in غزہ
0
0Pala0437
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے خفیہ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرعائد معاشی پابندیوں کے تسلسل کے سنگین نتائج سامنے آسکتےہیں۔ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس’’امان‘‘ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ابتر معاشی بحران آتش فشاں بن کرپھٹ سکتا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کو سنگین مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی ملٹری انٹیلی جنس کے چیئرمین ہرزی ھلیوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کی ابتر معاشی صورت حال اسرائیل کے لیے بھی خطرہ ہے کہ معاشی بحران غزہ میں آتش فشاں بن پر پھٹ سکتا ہے۔

اسرائیلی کنیسٹ کی خارجہ و سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں جنرل ھلیوی نے کہا کہ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ جنگ نہیں چاہتی۔ غزہ کی پٹی میں معاشی سہولیات وہاں کی آبادی کو اپنی مشکلات کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

ملٹری انٹیلی جنس کے چیف نے خبردار کیا کہ اگر غزہ کی پٹی پرعائد اقتصادی پابندیاں بدستور قائم رہیں تو غزہ اسرائیل کے سامنے آتش فشاں بن کرپھٹ سکتا ہے جس کے نتیجے میں صہیونی ریاست کو بدترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنرل ھلیوی نے اقوام متحدہ کی غزہ کی پٹی کے حوالے سے جاری کردہ ایک رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں خبردار کیا گیاہے کہ غزہ کی پٹی کہ ناکہ بندی وہاں کے عوام میں غم وغصے میں اضافے کا موجب بن سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران غزہ کا علاقہ ناقابل رہائش ہوچکا ہے کیونکہ وہاں بنیادی انسانی ضروریات کا شدید فقدان ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ 2006 ء میں فلسطین میں پارلیمانی انتخابات میں حماس کی شاندار کامیابی کے رد عمل میں غزہ کی پٹی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں۔ آج ان پابندیوں کو دسواں سال ہے اور علاقے میں بنیادی ضرورت کی اشیاءکا شدید فقدان ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی خفیہ ادارے کا غزہ کی ناکہ بندی کے سنگین نتائج پرانتباہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.