مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صہیونی فوج کے ’’ایف 16 ‘‘ جنگی طیاروں نے منگل کو علی الصباح غزہ پرنچلی پروازوں کا غیرمعمولی سلسلہ شروع کیا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔ صہیونی جنگی طیاروں کے ذریعے فضاء میں بھاری آواز پیدا کرنے والے گولے چھوڑئے گئے، جس کے نتیجے میں شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں کی اچانک فرضی بمباری سے شہری اسے حقیقی حملہ سمجھ کر گھروں کےاندر محصور ہو کر رہ گئے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی پر فرضی فضائی حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب دوسری جانب اسرائیل میں آج کنیسٹ کے انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
پچھلے سال غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ وحشیانہ جنگ کے نتیجے میں 2311 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔ کارپٹ بمباری سے غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پراملاک تباہ ہوگئی تھیں۔ فلسطینیوں کےاجتماعی قتل عام میں کئی پورے کے پورے خاندان شہید کردیے گئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
