اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں اسلامی یونیورسٹی کے کیمپس پر شدید بمباری کردی جس کے نتیجے میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا مگر اس موقع پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی ایف 16 طیاروں نے یونیورسٹی کی لحیدان بلڈنگ پر کئی میزائل داغے جو کہ طالبات کے لئے مختص ہے جس کی وجہ سے پانچ منزلہ عمارت کا بیشتر حصہ تباہ ہوگیا۔
اسلامی یونیورسٹی کو سنہ 2009 میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے دوران بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کی اکثر عمارات کو زمین بوس کردیا گیا تھا۔
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں تقریبا 70000 طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں اور اسے غزہ کی سب سے بڑی یونیورسٹی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین