• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی جنگوں اور معاشی پابندیوں نے غزہ کی معیشت تباہ کرڈالی:عالمی بنک

جمعہ 22-05-2015
in غزہ
0
plf economy-destroyed
0
SHARES
1
VIEWS

عالمی بنک کے خبردار کیاہے کہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں سنگین مالیاتی بحران کا خدشہ ہے۔ اگرعالمی برادری، فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے غزہ کی پٹی کی مالیاتی مدد نہ کی گئی آنے والے دنوں میں دنیا بھر میں بے روزگاری میں پہلے نمبرآنے والے علاقے میں خطرناک معاشی بحران کھڑا ہوسکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی بنک کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو درپیش معاشی اور مالیاتی بحران کے حل کا واحد راستہ یہی ہے کہ عالمی برادری، فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل غزہ کی پٹی کی امداد فوری طورپر جاری کردیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی معاشی پابندیوں اور بار بار کی جنگوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی بدترین تباہی سے دوچارہوئی ہے۔

عالمی بنک نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پرمسلط معاشی پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو گنجان آباد علاقے میں بے روزگاری اور غربت کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں عالمی برادری اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ باہمی رابطے کے ذریعے غزہ کی پٹی میں ممکنہ مالیاتی بحران کو روکنے کے موثر حکمت عملی وضع کریں۔

خیال رہے کہ عالمی بنک کی جانب سے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں تیار کی گئی ہے جب پچھلے سال غزہ کی پٹی پرمسلط اسرائیلی جنگ کے ایک سال پورے ہونے کے موقع پر عالمی امدادی اداروں کی ایک کمیٹی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا۔

عالمی بنک کاکہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی درآمدات وبرآمدات کو جہاں اسرائیل کی باربار کی جنگوں نے تباہ کن حد تک متاثر کیا ہے وہیں سنہ 2007 ء سےمسلط معاشی پابندیوں نے بھی غزہ کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ اسرائیلی پابندیوں اور جنگوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کی 50 فی صد سے زیادہ معیشت تباہی سے دوچار ہوچکی ہے۔

عالمی بنک کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی سے بھی پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اقتصادی شرح نمو میں اضافے کے لیے موثر اقدامات کرے اور ممکنہ مالیاتی بحران کو ٹالنے کے لیے عالمی برادری سے رابطے کرے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.