مقامی ذرائع نے بتایا کہ رفح شہر کی متعدد کالونیاں منگل کو نماز فجر کے وقت زوردار دھماکوں کی آواز سے لرز اٹھیں۔ ادھر اسی علاقے سے سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ زوردار دھماکوں کی آوازیں دراصل رفح شہر کی جانب ساحلی علاقے پر اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں سے بھاری مشین گنوں کے فائرنگ کا نتیجہ تھی۔
یاد رہے کہ حالیہ واقعہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان مصر کی زیر نگرانی اس سال اگست میں طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی ایک اور خلاف ورزی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین