مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں سمندر میں ماہی گیری کے دوران صہیونی بحریہ نے فلسطینیوں کی کشتیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔ فائرنگ سے متعدد کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی ماہی گیروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سمندر میں ساحل سے چارکلو میٹر اندرتھے۔
صہیونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنائے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ آئے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ فلسطینی ماہی گیراپنی جانوں پر کھیل کر مچھلیاں پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔معاہدے کے تحت اسرائیل فلسطینی شہریوں کو 06 کلو میٹر سمندر میں ماہی گیری کی اجازت دینے کا پابند ہے مگر عملا فلسطینیوں کو تین کلو میٹر سے آگے نہیں جانے دیا جاتا۔
ادھر اسرائیلی میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے ایک شہری کو جنوبی فلسطین کی طرف جاتے ہوئے حراست میں لیا ہے۔ عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان کو اشکول یہودی کالونیوں کی جانب جاتے ہوئے حفاظتی باڑ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین