قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مچھیروں کو گرفتارکرنے کے کئی گھںٹوں کے بعد رہا کردیا۔ فلسطینی مچھیرے غزہ شہر کے شمال مغربی علاقے السوڈانیہ کے ساحل پر مچھلیوں کا شکار کررہے تھے کہ انہیں اسرائیلی بحریہ نے حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی بحریہ روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی مچھیروں کو اجازت شدہ علاقے میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے باوجود ہراساں اور حملوں کا نشانہ بناتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
