• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

چار عرب مُمالک غزہ کی مدد سے روکنے پر مجبور کر رہے ہیں: قطری مندوب

ہفتہ 03-03-2018
in غزہ
0
0Pala8366
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ قطری کمیٹی کے سربراہ اور قطری مندوب محمد العمادی نے کہا ہے کہ چارعرب ممالک سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر ہم پر دباؤ  ڈال رہیں کہ  ہم غزہ کے مظلوم اور محصور عوام کی مدد نہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اہالیان غزہ کی مدد کرنا ہماری انسانی ،اخلاقی اور دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ہم اس ذمہ داری سے کسی صورت میں سبکدوش نہیں ہوسکتے ہیں۔ غزہ کے عوام مظلوم ہیں اور ان کی مدد ہماری ذمہ داری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمد العمادی نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر غزہ کے عوام  کی مدد جاری رکھی جائے گی۔ ہمارا مقصد غزہ کے عوام کو درپیش معاشی اور مالی بحران سے نکالنا ہے۔

العمادی کا کہنا تھا کہ ان کا غزہ کی پٹی کا دورہ اخلاقی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔ قطر کو غزہ کے عوام کی مشکلات کا اندازہ اور احساس ہے اور اس احساس کو سامنے رکھتے ہوئے اہالیان غزہ  کے صحت سمیت دیگر تمام مسائل کا حل نکالا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں محمد العمادی کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورت حال المناک ہے۔ غزہ میں شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لیے علاقے کو ادویہ کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

غزہ میں جاری صحت کے بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔ کہیں ایک بھی کوئی ایسا کوئی طبی ادارہ موجود نہیں جو غزہ کے مریضوں کے طبی مسائل کے حل میں ان کی مدد کرسکے۔

العمادی نے غزہ کی پٹی کی موجودہ بحرانی صورت حال کی تمام ذمہ داری صیہونی ریاست پرعائد کی اور کہا کہ اسرائیل کی طرف سے عائد کردہ نارروا پابندیوں کے باعث غزہ کے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو مخاطب کرکے کہا کہ تم جیلر ہو اور ہم تمہاری جیلوں کو کھولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی کلید ہمارے پاس ہے۔

ایک سوال کے جواب میں قطری مندوب کا کہنا تھا کہ مصر کی جانب سے غزہ کی بین الاقوامی گذر گاہ رفح کی بندش باعث تشویش ہے اور اس رفح کی بندش کے نتیجے میں غزہ کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے قطر کی طرف سے ادویہ کی فراہمی کی تجویز قبول کی ہے اور وہ جلد ہی فلسطینی وزیر صحت جواد عواد کو دوحہ بھیجیں گے تاکہ غزہ کے عوام کو ادویہ کی سپلائی ممکن بنائی جاسکے۔

غزہ میں قطر کے پروجیکٹ

قطری مندوب محمد العمادی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں جاری صحت کی صورت حال میں ہرممکن مدد دینے کو تیار ہے۔ غزہ میں صحت کی صورت حال بہتر ہوگی تو قطر بنیادی ڈھانچے اور دیگر مختلف منصوبوں پر کام شروع کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر کے تعاون سے تعمیر کی جانے والی شاہراہ الرشید (شاہرہ البحر)  کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سڑک کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔ اس کے بعد جلد ہ ی شاہراہ صلاح الدین کی توسیع کا کام بھی دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا جب کہ دیگر پروجیکٹ پر کام جاری رکھا جائے گا۔

غزہ میں بجلی کا بحران اور اس کا حل

غزہ کی پٹی میں جاری بجلی کے بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں بجلی کے بحران کا حل اسرائیل کے ہاتھ میں ہے۔ اگر اسرائیل ہمارے لیے اس کا قفل کھول دے تو تمام مسائل اور بحران با آسانی حل ہوسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قطر نے شاہراہ صلاح الدین کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرلیا ہے۔ اگر مشرق وسطیٰ کے لیے چار ملکی گروپ اگر شاہراہ صلاح الدین کے اطراف میں گیس پائپ لاین بچھانے میں کامیاب ہوتا ہے تو قطر اس سڑک کے کنارے متعدد مقامات پر پاور پلانٹ لگائے گا۔

المعادی نے کہا کہ اسرائیل کے ماحولیاتی اقدامات نا مناسب ہیں اور یہ صیہونی کالونیوں کی طرف سے منظوری کے محتاج ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieچار عرب مُمالک غزہ کی مدد سے روکنے پر مجبور کر رہے ہیں: قطری مندوب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.