• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصری وفد کی آمد سے قبل اسماعیل ھنیہ اور محمود عباس میں رابطہ

پیر 02-10-2017
in غزہ
0
0Pala8759
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان مصری وفد کے دورہ غزہ سے کچھ دیر قبل ٹیلفون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مصری وفد کی آمد اور غزہ کی پٹی میں سیکیورٹی کے انتظامات پر بات چیت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں ھنیہ کے دفترسے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی میں حماس کی انتظامی کمیٹی تحلیل کیے جانے کے بعد مفاہمت کاعمل آگے بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں حماس کی عبوری انتظامی کمیٹی کے تحلیل کئے جانے کے بعد دونوں رہنماؤں میں یہ دوسرا براہ راست رابطہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خوش گوار انداز میں بات چیت ہوئی۔ گفتگو میں آج غزہ کی انتظامی امور قومی حکومت کو سونپے جانے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پرہونے والی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، مفاہمت کے لیے مصر کی زیرنگرانی جاری کوششوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر عباس نے یقین دلایا کہ وہ مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے فضاء کو سازگار بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔ وہ غزہ کی پٹی کے انتظامی امور قومی حکومت کے سپرد کیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، نیز غزہ کی پٹی کے حوالے سے کیے گئے بعض سابقہ فیصلے اور اقدامات ختم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مصر کےسیکیورٹی حکام کا ایک وفد کل اتوار کو خصوصی دورے پر غزہ پہنچا ہے۔ گذشتہ شام اس وفد نے حماس کی قیادت سے ملاقات کی تھی۔ آج مصری وفد کی نگرانی میں غزہ کے انتظامی امور وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی قائم کردہ مخلوط کابینہ کے سپرد کیے جائیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.