• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصری اور اسرائیلی پابندیاں، غزہ کے شہری عمرہ کی ادائیگی سے مسلسل محروم

جمعہ 23-12-2016
in غزہ
0
0Pala5423
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل اور مصر کی طرف سےعائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کے نتیجے میں جہاں مقامی فلسطینی شہریوں کو دیگر شعبوں میں مشکلات کا سامنا ہے وہیں غزہ کے شہری عمرہ کی ادائیگی سے بھی مسلسل محروم ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں حج وعمرہ ٹورآپریٹرز کی مشترکہ تنظیم کے چیئرمین عوض ابو مذکور نے بتایا کہ غزہ کے شہریوں کے عمرہ کامسئلہ ہنوز حل طلب ہے اور ابھی تک اس سلسلے میں کوئی مؤثر پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

ابو مذکور کا کہنا تھا کہ غزہ کے شہری عمرہ کی ادائیگی سے مسلسل کئی سال سے محروم ہیں۔ اس سلسلے میں مصری حکام سے بات چیت کی گئی ہے۔ ہم نے شہریوں کو اطمینان دلایا ہے کہ عمرہ کا مسئلہ جلد ہی حل کرلیا جائے گا تاہم اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان افواہوں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کے عمرہ کی ادائیگی میں حائل رکاوٹیں دور کردی گئی ہیں۔

ابو مذکور نے کہا کہ مصری حکام سے بات چیت جاری ہے اور قاہرہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کے شہریوں کو سعودی عرب عمرہ کے سفر کے لیے جانے کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور یوسف ادعیس نے مصر میں متعین فلسطینی سفیر اور رام اللہ میں فلسطینی وزیر مذہبی امور کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کے شہریوں کے عمرہ کے مسئلے کا جلد ہی کوئی حل نکالیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.